Views : 7024 Added on : 6-Apr-2017
Uploaded by : kamran

جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کا سالانہ جلسہ 2 اپریل 2017ء بروز اتوار منقعد ہوا۔ میزبان 

صوبائی ناظم اور جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے مدیر و شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد صدیقی نے جامعہ فاروقیہ میں ختم قرآن و ختم بخاری کے سالانہ اجتماع کے میزبان تھے جبکہ مہمان شخصیات میں معروف روحانی شخصیت شیخ طریقت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی، مفتی محمد حسن لاہور، ، مولانا ارشاد احمد،، مولانا محمد نواز،مولانا محمدعابدمدنی، مولانا محمد میاں ، مفتی محمد عبداللہ، مفتی عطاء الرحمن بہاولپور، مولانا عبدالرحمن جامی، قاری ظفر محمود، قاری محمد شفیع، قاری محمد ادریس، مفتی محمدطیب معاویہ اور مولانا عمیر صدیقی نے بھی خطاب کیا ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی نے کہا کہ شیوخ حدیث اور سفید ریش بزرگوں کو فورتھ شیڈول قراردیا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، مدارس سے ٹکر مول لے کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی محبت اکابر سے ورثہ میں ملی ہے، جامعہ مدنیہ جدید کے شیخ الحدیث مفتی محمد حسن نے اپنے خطاب میں اصلاح معاشرہ پر زور دیا ،انہوں نے اتباع سنت و شریعت کی ترغیب دی، مولانا عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں طلباء کو وصیت کرتا ہوں کہ اپنے اکابر سے ہمیشہ رابطے میں رہیں، دین کے ساتھ اپنا تعلق قائم کیے رکھیں، اس موقع پر 16علمائے کرام اور 70حفاظ کی دستار بندی بھی کرائی گی، واضح رہے کہ جامعہ سے اب تک فراغت پانے والے کل فضلا کی تعداد 116، کل حفاظ586، کل فاضلات 339 اور کل حافظات کی تعداد 441ہے، اس موقع پر جامعہ کے شعبہ عصری علوم سے فراغت پانے والے پرائمری، مڈل اور میٹرک کے طلباء کی کارکردگی نیز جامعہ کے رفاہی شعبہ کے تحت کام کرنے والے ہسپتال ، کفالت بیوگان اور فراہمی آب کے منصوبوں کی تفصیل بھی پیش کی گئی ، واضح رہے کہ الفاروقیہ ٹرسٹ کے تحت قائم ہسپتال میں 25ہزار افراد کا علاج معالجہ کیا جاچکاہے۔

www.messagetv.tv

Add Your Comments